صدر ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن راجہ عامر نے بتایا ہے کہ 20 نومبر کے بعد کے لیے کسی بھی شادی کے ایونٹ کی بکنگ نہیں کی جارہی
صدر ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن راجہ عامر نے بتایا ہے کہ 20 نومبر کے بعد کے لیے کسی بھی شادی کے ایونٹ کی بکنگ نہیں کی جارہی ، کیوں انتظامیہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقررکردہ تاریخ سے پہلے تمام پروگرام مکمل کرلیے جائیں کیوں کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بناء پر 20نومبر سے شادی ہالزکو بند کردیا جائے گا ۔
اس ضمن میں یاد رہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ، ملک بھر میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا ، دفاترز اور گھر میں پچاس پچاس فیصد ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی ، ان ڈور شادیوں پر پابندی لگادی گئی ، جب کہ ہارٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، فیصلے کا اطلاق31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا