پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

دینہ بلدیہ دینہ کی چشم پوشی ۔عرصہ دو ماہ سے خطرناک نالوں کے منہ کھلے ہیں

دینہ بلدیہ دینہ کی چشم پوشی ۔عرصہ دو ماہ سے خطرناک نالوں کے منہ کھلے ہیں کئی لوگ گر کر زخمی بھی ہوئے ہیں اور روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا سلسلہ بھی نہایت ہی خراب ہے شہریوں کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی عوام کو ہمیشہ بلدیہ سے ہی شکایات رہتی ہیں کبھی کوڑا کرکٹ کا مسئلہ تو کبھی قبضہ تجاویزات اور واٹر سپلائی جیسے مسائل جو کہ آج تک حل نہیں ہو پائے جبکہ ان تمام مسائل سمیت موجودہ بڑا مسئلہ منگلا روڈ پر نالو کا کام ہے جو کہ عرصہ دو ماہ سے مکمل نہ ہو سکا جبکہ جان لیوا نالوں کے منہ کھلے ہوئے ہیں گزشتہ دنوں ایک کار اور 2 موٹر سائیکلز بھی نالوں میں جاگرے تھے جن کا کافی نقصان بھی ہو گیا تھا اور کئی شہری پیدل چلنے والے بھی نالوں کا شکار بنے ہیں اور آئے روز خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے اہم روڈ منگلا روڈ بھی تنگ ہوگئی ہے رہتی سہتی کسر قبضہ مافیا نے نکال رکھی ہے اور اسی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے شہریوں نے دوران میڈیا گفتگو کہا کہ خطرناک نالے جلد تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کئی دشواریوں کا سامنا ہے ہماری آواز سننے والا کوئی بھی نہ ہے بلدیہ دینہ میں یہ تمام مسائلوں کی شکایات درج ہونے کے باوجود بھی کوئی عمل درآمد نہ ہو رہا ہے جو کہ بلدیہ دینہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اپنے فرائض سے غفلت اور عوامی مسائل سے عدم دلچسپی رکھنا عوام سے بہت بڑا ظلم و زیادتی ہے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے جلد از جلد اصلاح احوال کی اپیل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.