نئی دہلی(پی پی اے)کورونا کی وجہ سے بند کرتار پور راہداری کو کل سے کھول دیا جائے گا
نئی دہلی(پی پی اے) بھارتی حکومت نے کل سے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بیان میں کہا کہ کرتارپورراہدری 17 نومبر سے کھول دی جائے گی۔کرتار پور راہداری کھلنے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کوفائدہ ہوگا۔پاکستان اپنی طرف سے پہلے ہی راہداری کھولنے کا اعلان کرچکا ہے۔ دونوں ملکوں نے مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے راہداری بند کردی تھی۔ بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے دنیا بھرسے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب انیس نومبر کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔