پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حجاجِ کرام کو فریضۂ حج کی کامیاب ادائیگی پر مبارکباد

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) عالم اسلام کے روحانی مرکز بلد الامین ام القریٰ مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں آج نمازِ جمعہ کے خطبہ کے دوران امامِ وخطیب حرم کعبہ فضیلتہ الشیخ پروفیسرڈاکٹر یاسربن راشد الدوسری ( حفظہ اللہ ) نے حجاجِ کرام کو فریضۂ حج کی کامیاب ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج کے بعد بھی عبادات، نیکیوں اور اطاعتِ الٰہی پر ثابت قدم رہنا اس بات کی نشانی ہے کہ حج قبول ہوا اور اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم حاصل ہوا فضیلتہ الشیخ یاسر الدوسری نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ایمان پر استقامت دل کی سب سے بڑی حفاظت ہے، جو توحیدِ خالص، قرآن و سنت کی پیروی، کثرتِ ذکر و دعا اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے سے حاصل ہوتی ہے انہوں نے اس سال حج کے شاندار انتظامات پر سعودی قیادت کی کاؤشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ مملکت نے حجاجِ کرام کی خدمت اور ان کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی میں قابلِ قدر کامیابی حاصل کی ہے۔
امامِ کعبہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کے حج اور عبادات کو قبول فرمائے اور مملکتِ سعودی عرب کو حرمین شریفین کی خدمت کی عظیم سعادت برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.