پاکستانی طبی ماہرین کے لیے سعودی عرب میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی طبی ماہرین کے لیے سعودی عرب میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ او ای سی حکومت پاکستان اور سعودی عرب کی معروف طبی ادارہ مڈل ایسٹ ہیلتھ کیئر کمپنی کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے کیے اس معاہدے کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹروں نرسوں اور دیگر طبی شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کی بھرتی اور تعیناتی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینا ہے اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار طبی افرادی قوت موجود ہے، جو عالمی معیار کے مطابق خدمات انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس شراکت داری سے پاکستانی طبی ماہرین کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے مڈل ایسٹ ہیلتھ کیئر کمپنی کا شمار خطے کے نمایاں طبی اداروں میں ہوتا ہے اور متعدد اسپتالوں و طبی مراکز کا کامیابی سے انتظام چلا رہی ہے کمپنی اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے معاہدے کے تحت کمپنی اپنی بڑھتی ہوئی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں نرسوں اور دیگر طبی عملے کی بھرتی کے امکانات کا جائزہ لے گی یہ مفاہمتی یادداشت حکومت پاکستان کی جانب سے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بیرون ملک روزگار کے مواقع میں اضافے اور زرمبادلہ کی آمد بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے بات چیت کے نتیجے میں سعودی جرمن گروپ پاکستان میں دو نئے اسپتال قائم کرنے جا رہا ہے واضح رہے کہ اس وقت سعودی جرمن گروپ میں تقریباً 500 پاکستانی ڈاکٹرز نرسیں اور دیگر طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں مضبوط تعاون کا مظہر ہے قونصل جنرل جدہ کے ہمراہ بات چیت میں قونصل ویلفئیر زینب اسد اور سادیہ خان و یگر بھی موجود تھے یہ مفاہمتی یاد داشت قونصل جنرل مصطفی ربانی اور پاکستانی وزارت محنت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے