راس تنورہ میں سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد شہید ہو گئے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوا اس افسوسناک حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے، شہید ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے سعودی وزارت توانائی نے شہدا کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لئے مغفرت اور اللہ کے حضور دعا کی ہے کہ انکو شہادت کا درجہ عطا فرم