27 سالہ پیدل سفر آخری مرحلے میں رکاوٹ کا شکار برطانوی مہم جو انگلش چینل عبور کرنے کے لیے نئی راہ تلاش کرنے میں مصروف
لندن (پی پی اے) برطانیہ کے 57 سالہ سابق پیرا ٹروپر کارل بشبی اپنے 27 سالہ عالمی پیدل سفر کے آخری مرحلے میں نئی مشکل سے دوچار ہیں وہ 1998ء میں چلی سے اپنے آبائی شہر ہَل تک پیدل روانہ ہوئے تھے اور اب انگلش چینل ان کی آخری بڑی رکاوٹ بن گیا ہے بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارل بشبی نے اپنی پوری مہم کے دوران کسی بھی قسم کی سواری استعمال نہ کرنے کا اصول اپنایا۔ وہ اب تک تقریباً 36 ہزار میل کا سفر طے کرکے بیلجیئم پہنچ چکے ہیں انہوں نے یورو ٹنل کی سرنگ سے پیدل گزرنے کی اجازت طلب کی، تاہم حفاظتی وجوہات کی بنا پر ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اب وہ انگلش چینل تیر کر عبور کرنے کی اجازت کے لیے فرانسیسی حکام سے رابطے میں ہیں اور اکتوبر میں یہ کوشش کرنا چاہتے ہیں کارل بشبی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے یورو ٹنل انتظامیہ اپنا فیصلہ تبدیل کرے گی، کیونکہ سرنگ کے ذریعے پیدل گزرنا ہی ان کی پہلی ترجیح ہے واضح رہے کہ کارل بشبی 2006ء میں منجمد آبنائے بیرنگ پیدل عبور کرنے والے پہلے برطانوی شہری بنے تھے، جبکہ 2024ء میں انہوں نے بحیرۂ کیسپیئن میں 186 میل تیراکی بھی کی تھی