پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات اور داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پی پی اے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس پروگرامز کے فائنل امتحانات اور سمسٹر خزاں 2026ء کے داخلوں کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق فیکلٹی آف ایجوکیشن کے امتحانات 3 اگست 2026ء سے جاری ہیں جبکہ فیکلٹی آف عربی و اسلامیات اور فیکلٹی آف سماجی علوم کے امتحانات 10 اگست 2026ء سے شروع ہوں گے یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026ء کے داخلوں کی آخری تاریخیں بھی جاری کر دی ہیں میٹرک ایف اے ایسوسی ایٹ ڈگری بی ایس بی ایڈ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ 10 اگست 2026ء جبکہ ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ 17 اگست 2026ء مقرر کی گئی ہے یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے شیڈول کے مطابق فیکلٹی آف عربی و اسلامیات کے انٹری ٹیسٹ 21 اگست فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 24 اگست فیکلٹی آف سماجی علوم کے 27 اگست اور فیکلٹی آف سائنسز کے 28 اگست 2026ء کو منعقد ہوں گے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر بروقت داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلوں سے متعلق تمام معلومات، پراسپیکٹس اور شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.