پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

محمد منان احتشام نے راولپنڈی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

گوجرخان (پی پی اے) گوجرخان کے علاقے کنیال بجرانہ کے ہونہار طالب علم محمد منان احتشام نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1200 میں سے 1191 نمبر حاصل کرکے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی ٹاپ ٹین پوزیشنز میں نمایاں مقام حاصل کر لیا اس شاندار کامیابی پر نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی محمد منان احتشام معروف معلم ماسٹر احتشام کے صاحبزادے اور سابق جنرل کونسلر یونین کونسل موہڑہ نوری صوبیدار اشتیاق کے بھتیجے ہیں ان کی غیر معمولی کامیابی پر مختلف سماجی تعلیمی اور سیاسی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور ٹیچر رہنما شاہد خورشید مرزا نے کنیال بجرانہ میں ماسٹر احتشام کی رہائش گاہ پہنچ کر محمد منان احتشام اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ محمد منان کی کامیابی محنت نظم و ضبط والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کی انتھک رہنمائی کا عملی ثبوت ہے، جو دیگر طلبہ کے لیے بھی قابلِ تقلید مثال ہےمحمد منان احتشام نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور مسلسل محنت کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب ایک کامیاب ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے. اہلِ علاقہ نے اس تاریخی کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محمد منان احتشام مستقبل میں بھی اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر مزید کامیابیاں حاصل کرکے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.