پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جدہ میں یوم استحصال کشمیر پر یکجہتی کی پروقار تقریب منعقد مقررین نے بھارتی اقدامات کی مذمت کشمیری عوام کی جدوجہد اور او آئی سی کے کردار کو سراہا

جدہ (محمد اکرم اسد) کشمیریوں کے ساتھ بھارتی مظالم اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اظہار یکجہتی اور 5 اگست 2019 کو ہندوستان نے باضابطہ طور پر ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کو منسوخ کردیا اور براہ راست مرکزی حکومت نافذ کردی کے لیے یوم استحصال کشمیر کی ایک باوقار تقریب پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے کمیونٹی ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قاری محمد آصف کی تلاوت قران پاک سے اور سعودی عرب، پاکستان اور ازاد کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوا تقریب میں صدر پاکستان وزیراعظم اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں کشمیر کے عوام کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ حالت کی عکاسی کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں ہندوستانی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور مقامی باشندوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے تقریب سے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر سید فواد شیر ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ فرینہ ارشد چیئرمین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری اور چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز انجینئر عارف مغل نے خطاب کیا مقررین نے تنازعہ کشمیر کی اصل اور مقبوضہ علاقے میں جاری صورتحال پر روشنی ڈالی بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی غیر اخلاقی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی کشمیری عوام کی استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا سعودی عرب کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے کشمیر کاز کے لیے مثبت کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادیں تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے بہترین اقدام ہیں تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام میں کشمیر کاز کے شہداء کے لیے اجتماعی دعا تنازعہ کشمیر کے جلد پرامن حل اور پاکستان کی امن ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.