پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

دنیا بھر میں 58 کروڑ 90 لاکھ بالغ افراد ذیابیطس سے متاثر ذیابیطس کے 25 کروڑ 20 لاکھ مریض بیماری سے لاعلم ڈاکٹر سکندر اقبال

اسلام آباد (پی پی اے) دنیا بھر میں تقریباً 58 کروڑ 90 لاکھ بالغ افراد ذیابیطس سے متاثر ہیں جبکہ 25 کروڑ 20 لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں ذیابیطس کا مرض لاحق ہے لیکن وہ اس سے بے خبر ہیں معروف طبی ماہر ڈاکٹر سکندر اقبال نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں موٹاپا پری ذیابیطس ٹائپ ٹو ذیابیطس ہائی بلڈ پریشر غیر الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز اور دل کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ موٹاپا ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس کا مرض بھی عام ہو رہا ہے انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سکندر اقبال نے کہا کہ گزشتہ سال 2025 میں دنیا بھر میں تقریباً 58 کروڑ 90 لاکھ بالغ افراد ذیابیطس سے متاثر تھے جبکہ 25 کروڑ 20 لاکھ افراد ایسے تھے جنہیں ذیابیطس کا مرض لاحق تھا مگر وہ اس سے بے خبر تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ذیابیطس کی شرح دنیا میں بلند ترین سطحوں میں شامل ہے اس کی بڑی وجوہات میں غیر متوازن غذا جسمانی سرگرمیوں کی کمی موٹاپا اور غیر صحت مند طرز زندگی شامل ہیں ڈاکٹر سکندر اقبال نے کہا کہ ادویات کے ساتھ ساتھ طرز زندگی میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں جو بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں جدید تحقیق کے مطابق ادویات کے ساتھ صحت مند طرز زندگی بھی بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر وقفے وقفے سے روزہ رکھنے یعنی انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.