چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں سال کا 13واں سمندری طوفان ڈولفن دوسری مرتبہ شہر سے ٹکرا گیا 388 پروازیں منسوخ
بیجنگ (پی پی اے) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں سال کا 13واں سمندری طوفان ڈولفن یویے چھنگ شہر سے دوسری مرتبہ ٹکرا گیا، جس کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا خطرہ برقرار ہے اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق قومی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 38 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی جو ہوا کی شدت کے پیمانے پر 13ویں درجے کے برابر ہے سمندری طوفان ڈولفن اس سے قبل ژی جیانگ کے تائی ژو شہر کے یوی ہوان علاقے سے اتوار کی شام تقریباً ساڑھے 5 بجے پہلی مرتبہ ٹکرایا تھا اس موقع پر طوفان کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کی رفتار 14ویں درجے تک پہنچ گئی تھی طوفان کے باعث ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو کے ہانگ ژو شیاو شان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی 388 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس سے فضائی آمدورفت متاثر ہوئی ہے چین کے قومی محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں کے مقامی حکام کو شدید بارشوں کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے بروقت اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے