پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا بات چیت کے دوران پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا دونوں رہنماؤں نے کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بعد ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی ملاقات میں اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی رابطے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.