وزیراعظم شہباز شریف کا جولائی میں 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر پر اظہار اطمینان سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش
اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو نہایت خوش آئند ہے وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2026ء میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی معاشی دھارے کا قیمتی حصہ ہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملکی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں