ایچ ای سی نے اوورسیز پی ایچ ڈی اسکالرشپس کیلئے درخواستیں طلب کرلیں
اسلام آباد (پی پی اے) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے منتخب شعبہ جات میں ایم ایس ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی تک تعلیم کے لیے اوورسیز اسکالرشپ فیز تھری کے تحت وظائف کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں ایچ ای سی کے مطابق اوورسیز اسکالرشپ فار ایم ایس، ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی اِن سلیکٹڈ فیلڈز، فیز تھری کے تحت پاکستانی طلبہ کو دنیا کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اسکالرشپ پروگرام کے تحت کیو ایس یا ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں شامل ٹاپ 200 جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے منتخب امیدواروں کو ٹیوشن فیس ماہانہ وظیفہ اور انشورنس سمیت مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے لیے ترجیحی شعبہ جات میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، توانائی موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات زراعت غذائی تحفظ و زرعی ٹیکنالوجی، صحت، حیاتیاتی ٹیکنالوجی و لائف سائنسز، انجینئرنگ و جدید مینوفیکچرنگ قدرتی و طبعی علوم سماجی علوم کاروبار و حکمرانی اور بین الشعبہ جاتی و تزویراتی شعبہ جات شامل ہیں. ایچ ای سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 28 اگست 2026ء شام 4 بجے تک آن لائن جمع کرائیں. مزید تفصیلات اور آن لائن درخواست کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے امیدوار اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کے لیے ایچ ای سی کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں