خادم الحرمین شریفین پروگرام، عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا
ریاض (پی پی اے) ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا
اردو نیوز کے مطابق 23 ایشیائی اور یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 افراد پر مشتمل عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ گزشتہ روز مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچا۔ شاہی مہمانوں نے مسجد نبوی ﷺ کی زیارت، روضہ شریف میں نماز کی سعادت حاصل کرنے اور مکہ مکرمہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا زائرین نے مدینہ منورہ میں جبل اُحد، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس، سیرت نبوی ﷺ اور اسلامی تہذیب کے عجائب گھر سمیت متعدد اسلامی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا انہوں نے مختلف مذہبی اور ثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کی جس سے ان کے روحانی تجربے اور اسلامی تاریخ و ثقافت سے متعلق معلومات میں اضافہ ہوا شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت اسلامی امور کی جانب سے جامع انتظامات کے باعث انہیں آسانی اور سکون کے ساتھ عبادت کا موقع ملا وزارت اسلامی امور نے مکہ مکرمہ میں بھی شاہی مہمانوں کے لیے متنوع مذہبی، ثقافتی اور تعلیمی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مہمان کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ اور غار حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دورہ کریں گے یہ دورہ وزارت اسلامی امور کے ثقافتی و تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مہمانوں کے روحانی و ثقافتی تجربے کو بہتر بنانا اور انہیں مقدس مساجد سمیت اسلامی و تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کے لیے مملکت کی کاوشوں سے آگاہ کرنا ہے واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی ذاتی خرچ پر مختلف ممالک سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔