پاکستانی کمیونٹی مقامی قوانین کی پابندی اور اپنے کردار سے وطن کا مثبت امیج اجاگر کرے، ڈپٹی قونصل جنرل
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان انونسٹرز فورم اور پاکستان قومی یکجہتی فورم نے ایک مشترکہ تقریب منعقد کی جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے ایک حصہ کی صدارت سابق وفاقی وزیر شہباز چوہدری اور دوسرے حصہ کی صدارت مسعود پوری نے کی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصلیٹ کی ڈپٹی قونصل جنرل فارینہ ارشد تھیں انہوں نے اپنی خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں محنت کش پاکستانی اپنے اخلاق وکردار سے ملک کا مثبت امیج اجاگر کریں اور نہ صرف ملکی معیشت میں ترسیلات زر کو بنیاد بنائیں بلکہ مقامی قوانین کی پابندی کریں فارینہ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم صرف قومی دن منانے کے لیے جمع نہیں ہوئے بلکہ ان عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو بھی یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک آزاد اور خودمختار مملکت پاکستان وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قائدِاعظم محمد علی جناح کی بصیرت ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں اور اس عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت پاکستان کا قیام عمل میں آیا تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کی کمرشل قونصلر سعدیہ خان ہیڈ آف چانسلری غلام حسین کمیونٹی ویلفئیر قونصلر ازکاء اور دیگر افسران مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاکستان انوسٹرز فورم کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم ہوں ہماری ایک ہی شناخت ہے اور وہ ہے پاکستان اس موقع پہ پاکستان قومی یکجہتی فورم کے قائم مقام کنوینر چوہدری تصور حسین نے بھی خطاب کیا تقریب میں پاکستانی بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا انونسٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک نے حاضرین انتظامیہ کا شکریہ اور قومی دن کی اہمیت و مقاصد پہ روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو ان کی گراں قدر سماجی و کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں چوہدری اکرم گجر انجینئر محمد نواز شریف الزمان کو سردار اقبال کو انجینئر سجاد تحسین علی خورشید ملک ڈاکٹر رخشندہ پوری کو سید جعفر شاہ عبدالمتین کو خصوصی ایوارڈ پاکستان ایمبیسی اسکول عزیزیہ کے پرنسپل عتیق الرحمن کو خصوصی ایوارڈ پیش کئے گئے تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر نے کی جبکہ ایونٹ آرگنائزر سید جعفر شاہ عبدالمتین کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین مسعود احمد پوری ممتاز کاہلوں اظہر وڑائچ اور دیگر کمیونٹی شخصیات خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی