پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مرچ کی بروقت چنائی فصل کے نقصان سے بچانے کے لیے ضروری قرار

فیصل آباد، ( پی پی اے) محکمہ زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچ کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ وقت پر چنائی نہ ہونے سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عدیل احمد نے کہا کہ چنائی اس وقت کی جائے جب مرچ اچھی طرح پک کر مکمل سرخ ہوجائے۔ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کی جائے تاکہ پودوں کو نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مرچ کی چنائی ہفتہ، عشرہ کے وقفے سے کی جائے اور چنی ہوئی مرچوں کو ڈھیر کرنے کے بجائے صاف اور خشک چٹائی پر احتیاط سے پھیلایا جائے۔ کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچیں الگ کرنے کے ساتھ بارش اور آندھی سے بچاؤ کے لیے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ بہتر پیداوار سے کاشتکار زیادہ مالی منافع حاصل کرسکی

Leave A Reply

Your email address will not be published.