نیشنل چیمپئنز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شاہین شاہ آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت سات وکٹیں پاکستان گولڈ کی ٹیم چیمپئن بن گیا
ملتان (پی پی اے)نیشنل چیمپئنز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے فائنل میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرین کو 101 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان گولڈ نے فائنل سمیت مسلسل دو اہم میچز جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے سعد خان نے 112 جبکہ شمیل حسین نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی 341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرین کی ٹیم 37.3 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی سعد بیگ 67 اور عمیر یوسف 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 8.3 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان گولڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیاپاکستان گولڈ گروپ مرحلے کے آخری میچ تک ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے قریب تھا تاہم آخری میچ میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی اور پھر فائنل بھی جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی سعد خان اور شمیل حسین کی سنچریوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ نے پاکستان گولڈ کی کامیابی یقینی بنائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت کو بھی شائقین کرکٹ نے سراہا