پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صنعت اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر میاں کاشف اشفاق کو خصوصی ایوارڈ

لاہور ( پی پی اے) سپیریئر یونیورسٹی نے صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں چن ون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کو خصوصی ایوارڈ دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز یہاں ’’انڈسٹری میٹس اکیڈمیا‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میاں کاشف اشفاق کی علم و تجربے کے تبادلے اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا گیا۔ ترجمان چن ون گروپ کے مطابق تقریب میں اس امر پر زور دیا گیا کہ صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان مؤثر شراکت داری نوجوانوں کو بہتر پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے، تحقیق و جدت کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.