پاکستان انڈر 19 نے نیپال کو 101 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
احمد حسین کی 89 رنز اور 4 وکٹوں کی آل راؤنڈ کارکردگی پاکستان کا سیمی فائنل 12 نومبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا
مسقط (پی پی اے) پاکستان انڈر 19 نے ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال انڈر 19 کو 101 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی احمد حسین نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے علاوہ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا العمرات کرکٹ گراؤنڈ عمان میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے احمد حسین نے 73 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 89 رنز سکور کیے جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 95 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی حسنین عباس ڈار 25 جہانگیر بلال 22 اور عثمان خان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال انڈر 19 کی ٹیم 43.4 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی روہت چاند 37 نیرج کمار یادو 29 ابھے یادو 23 سوریانشو کوئرالا 22 اور درش سونار 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سیام اور محمد حذیفہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا رضوان اللہ اور جہانگیر بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل مقابلوں کے شیڈیول کے مطابق پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے درمیان پہلا سیمی فائنل 12 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائے گا دوسرے سیمی فائنل میں اسی روز بھارت انڈر 19 اور افغانستان انڈر 19 کی ٹیمیں صبح 10 بجے مدمقابل ہوں گی ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائے گا جس میں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گی