پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کراچی میں سینئر نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 2026 اختتام پذیر، چار جوڑیوں نے ٹائٹل جیت لیے

پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام مقابلے، کھلاڑیوں میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم

کراچی (پی پی اے) پاکستان پیڈل فیڈریشن پی پی ایف کے زیر اہتمام سینئر نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 2026ء 7 اور 8 نومبر کو کراچی کے پیڈل ورس میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا جس میں چار مختلف کیٹیگریز میں چیمپئن جوڑیوں نے ٹائٹلز اپنے نام کیے پاکستان پیڈل فیڈریشن نے انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن ایف آئی پی اور پیڈل ایشیا کے زیرِ اہتمام اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں چار عمر کی کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے
خواتین کی 35 پلس کیٹیگری میں نتاشا زمان اور سائرہ عمر نے ٹائٹل جیتا، مردوں کی 40 پلس کیٹیگری میں دانش الٰہی اور عقیل خان چیمپئن قرار پائے مردوں کی 45 پلس کیٹیگری میں عماد دانش اور اسد علی بھگت نے کامیابی حاصل کی، جبکہ مردوں کی 55 پلس کیٹیگری میں قمر سلیم اور فیصل کریم نے ٹائٹل اپنے نام کیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹرائی اسٹار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر احمد نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے کے نقد انعامات بھی دیے۔پاکستان پیڈل فیڈریشن نے چیمپئن اور رنر اپ کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.