سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کی نئی دریافت
خیرپور (پی پی اے) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں واقع بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں، جس کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ اٹلسنقشے دیکھیں. او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس نئی دریافت شدہ جگہ سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔اس پیش رفت سے ملک کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ممکن ہوگا اور دریافت شدہ گیس کو جلد قومی گرڈ سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔