پی آئی اے نے ریاض سے فضائی آپریشنز بحال کرنے کا اعلان کر دیا
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریاض سے اپنے فضائی آپریشنز کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کی پرواز PK-766 بدھ 11 نومبر 2026 کو ریاض (RUH) سے ملتان (MUX) کے لیے روانہ ہوگی جس کے ساتھ ہی ریاض سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز ہو جائے گا. پی آئی اے ترجمان کے مطابق ریاض سے چلنے والی تمام پروازیں ٹرمینل 5 سے آپریٹ کی جائیں گی مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امیگریشن سیکیورٹی اور دیگر سفری کارروائیوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی پرواز سے کم از کم چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں پی آئی اے انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے قابلِ قدر مسافروں اور ٹریول پارٹنرز کے اعتماد، تعاون اور صبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے دوران ان کی مسلسل حمایت ادارے کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے ترجمان کے مطابق پی آئی اے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن سے جوڑنے کے مشن پر بدستور کاربند ہے اور محفوظ، معیاری اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی پی آئی اے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات اور سفری ہدایات کے لیے متعلقہ دفاتر یا مجاز ٹریول ایجنٹس سے رابطے میں رہی