سری لنکا کی پہلی اننگز 446 رنز پر مکمل، پاکستان کو 12 رنز کا خسارہ
ثاقب خان کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرلیں
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پہلی اننگز 446 رنز پر مکمل ہوگئی، مہمان ٹیم نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 434 رنز کے جواب میں 12 رنز کی برتری حاصل کرلی سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 402 رنز بنائے تھے تاہم چوتھے روز پاکستانی باؤلرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی آخری 6 وکٹیں صرف 44 رنز پر حاصل کرلیں۔ سری لنکن ٹیم 117.2 اوورز میں 446 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر ثاقب خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 167 اور کوسل مینڈس 117 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کامندو مینڈس نے 58 رنز بنائے سری لنکا کی اننگز مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ قومی ٹیم کو 12 رنز کا خسارہ ختم کرکے میچ میں برتری حاصل کرنے کے لیے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2026-27 کا حصہ ہے۔