پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بارش کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم

ڈیبیو ٹیسٹ میں ثاقب خان کی 7 وکٹیں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل ختم کردیا گیا کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے اور مجموعی طور پر 45 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کی پہلی اننگز 446 رنز پر مکمل ہوئی مہمان ٹیم نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 434 رنز کے جواب میں 12 رنز کی برتری حاصل کی۔ سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 402 رنز بنائے تھے تاہم چوتھے روز پاکستانی باؤلرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی آخری 6 وکٹیں صرف 44 رنز پر حاصل کرلیں۔ سری لنکن ٹیم 117.2 اوورز میں 446 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر ثاقب خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اس کارنامے کے ساتھ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 167، کوسل مینڈس 117 اور کامندو مینڈس 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پاکستان کی دوسری اننگز میں طیب عارف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اذان اویس 22 اور محمد طہ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پانچویں اور آخری روز پاکستان کی کوشش ہوگی کہ اپنی برتری میں مزید اضافہ کرکے سری لنکا کو مشکل ہدف دیا جائے واضح رہے کہ یہ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2026-27 کا حصہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.