جنرل فرخ سیر ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں پروفیسر آف ایکسپریسیو آرٹس اِن پبلک ہیلتھ مقرر
اسلام آباد (پی پی اے) جنرل فرخ سیر نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں پروفیسر آف ایکسپریسیو آرٹس اِن پبلک ہیلتھ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے، جہاں وہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی رہنمائی کرتے ہوئے تخلیقی فنون، مصوری، شاعری اور ابلاغ کے جدید و اختراعی طریقوں کو فروغ دیں گے۔ ان کی اکیڈمی میں شمولیت کو صحت عامہ کی تعلیم میں تخلیقی اظہار فکری وسعت اور مؤثر ابلاغ کو شامل کرنے کی جانب ایک منفرد پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔جنرل فرخ سیر اپنی نئی ذمہ داری کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو فنونِ لطیفہ کے مختلف ذرائع، بالخصوص پینٹنگ، شاعری، تحریر اور تخلیقی اظہار کے ذریعے خیالات احساسات اور سماجی موضوعات کو بہتر انداز میں سمجھنے، پیش کرنے اور دوسروں تک منتقل کرنے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد روایتی تدریسی طریقوں کے ساتھ تخلیقی اور جدید ذرائع ابلاغ کو یکجا کرتے ہوئے تعلیم و تربیت کے عمل کو مزید مؤثر، بامعنی اور وسیع تر بنانا ہے۔ صحت عامہ کے شعبے میں ابلاغ کی اہمیت محض معلومات کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ لوگوں کے رویّوں، احساسات، سماجی شعور اور صحت سے متعلق آگاہی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے سے بھی وابستہ ہے جنرل فرخ سیر کی بطور پروفیسر تعیناتی سے طلبہ اور فیکلٹی کو ابلاغ کے ان نئے اور تخلیقی پہلوؤں سے روشناس کرانے کا موقع میسر آئے گا۔اس موقع پرجنرل فرخ سیر نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وی سی ڈاکٹر شہزاد خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنی حالیہ تصانیف Parallel Portraits، Rang-E-Sukhan (رنگِ سخن) اور Afghan Exile بطور تحفہ پیش کیں۔ ان کتابوں کی پیشکش ان کے علمی ادبی اور تخلیقی کام کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ اکیڈمی میں ان کی نئی ذمہ داری تدریسی و علمی سرگرمیوں میں فنون اور تخلیقی اظہار کے کردار کو مزید اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جنرل فرخ سیر کی اکیڈمی میں شمولیت سے صحت عامہ کے شعبے میں تعلیم، تخلیقی اظہار اور جدید ابلاغ کے امتزاج کو فروغ دینے طلبہ کی فکری و تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور تدریسی ماحول میں نئے اندازِ فکر متعارف کرانے کی امید کی جا رہی ہے ان کی یہ ذمہ داری صحت عامہ کے شعبے میں علم کو روایتی حدود سے آگے لے جاتے ہوئے فنون کے ذریعے معاشرتی شعور اور انسانی احساسات کو سمجھنے کے نئے امکانات پیدا کرے گی