پیپلز پارٹی کے ریسرچ سیل کا سعودی عرب میں قیام کا اعلان کیا
جدہ (محمد اکرم اسد) گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ مڈل ایسٹ کے صدر بابائے ریاض قاضی محمد اسحاق میمن نے اپنی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل سعودی عرب کے قیام کا اعلان کیا اس اہم پیش رفت کے تحت پیپلز پارٹی ریاض کے سینئر رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے سابق صدر لالہ عبدالکریم خان مرحوم کے نوجوان صاحبزادے عبدالقادر خان کو سعودی عرب کے لیے اس سیل کا انچارج مقرر کرنے کا تالیوں کی گونج میں اعلان کیا جبکہ انکی نامزدگی کا سرٹیفکیٹ پاکستان سے آئے پی پی پی آرسی ایس کے چوہدری سجاد نزیر نے پیش کیا۔ اس موقع پر موجود حاضرین نے امید ظاہر کی کہ عبدالقادر خان اپنے والد کی طرح خوش اخلاق مہمان نواز اور معاملہ فہم نوجوان ہیں سماجی اور سیاسی امور کی باریکیوں سے واقف، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کے سرگرم ساتھی اور ایک دردمند و مخلص انسان کی حیثیت سے پارٹی پروگرام کو آگے لیکر بڑھیں گے . اس نئے سیل کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دیتے ہوئے عبدالقادر خان نے کہا کہ یہ سیل بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور سعودی عرب میں آباد لاکھوں ہم وطنوں کے مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے سفارت خانۂ پاکستان سے مؤثر رابطہ کاری، متعلقہ امور سے پارٹی قیادت کو باخبر رکھنا اور سعودی عرب میں پارٹی کی مجموعی تنظیمی و سیاسی کارکردگی کی رپورٹنگ اس کے اہم اہداف میں شامل ہونگی جبکہ مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے اچھے اخلاق سے آگے بڑھیں گے اور مملکت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ عبدالقادر خان نے چوہدری سجاد نذیر اور بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام کی وجہ سے انکی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ عبدالقادر خان نے کہا کہ ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل اپنے مقاصد کو عملی شکل دیتے ہوئے کامیابی سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور سیاسی تنظیم و کمیونٹی کے درمیان ایک بامعنی رابطہ قائم کرنے کا اہم ذریعہ بنے گا، سعودی عرب میں مختلف پاکستانی سیاسی اور سماجی شخصیات نے عبدالقادر خان کو یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادی پیغامات دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے والد لالہ عبدالکریم خان کیطرح پاکستانی کمیونٹی کا اثاثہ ثابت ہونگے اور انکے مسائل کے حل کے لئے کمیونٹی سے ملکر کام کریں گے- آخر میں وہاں موجود حاضرین نے ئاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسطرح دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔