پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے
چین (پی پی اے) پاک چین دوستی کی بدولت پاکستان کا خلائی سفر کا خواب پورا ہوگیا، چین کا خلائی مشن شینزو 24 کامیابی سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے جڑگیا۔پاکستانی خلا باز ذیشان علی چین کے دو خلا بازوں کیساتھ خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ پاکستانی خلاباز کا خلائی اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، خلائی اسٹیشن میں موجود تمام خلابازوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے. پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود رہے۔