پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

محمد آصف کی عمان سنوکر ورلڈ کپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے نامور سنوکر کھلاڑی محمد آصف نے آئی بی ایس ایف عمان سنوکر ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو 0-3 سے شکست دے دی۔محمد آصف نے دوسرے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو بھی 0-3 سے ہرایا تھا جبکہ پہلے گروپ میچ میں ایران کے ارمان دیناروند کے خلاف 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی اس طرح پاکستانی کیوئسٹ نے ابتدائی تینوں گروپ میچز جیت کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ان کی مسلسل کامیابیوں نے عالمی سنوکر مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔ محمد آصف کی نظریں اب ایونٹ کے اگلے مرحلے میں کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے پر مرکوز ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.