اسلام آباد تھانہ کورال پولیس اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کو رال کے علاقہ میں بنک منیجر کے اند ھے قتل میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

اسلام آباد:تھانہ کورال پولیس اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کو رال کے علاقہ میں بنک منیجر کے اند ھے قتل میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا ، مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلا ت کے مطا بق نامعلوم ملزمان نے 17ستمبر 2020کو کو رال کے علاقہ میں بنک منیجرسید رضا حسین نقوی کو اسلحہ آ تشین سے فائرنگ کرکے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے تھے ، مقامی پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی ، آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ جنہو ں نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر ،، یس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال،ایس پی رورل فاروق امجدبٹر کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں،پولیس ٹیموں میں ایس ایچ او کورال،انوسٹی گیشن ونگ، سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکار نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس وقوعہ میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان کو ٹر یس کر کے گرفتارکر لیا ، ملزمان میں محمد شعیب،کامران سجاد اور ایک عورت زیب النساء شامل ہیں۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا ، مقتول سید رضا حسین نقوی نے ملزمہ زیب النسا سے شادی کی تھی اورمقتول نے شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد ملزمہ کو طلاق دے دی تھی،اسی رنجش پر ملزمہ نے دوسرے دو ملزمان کے ساتھ مل کر سید رضا حسین نقوی کو قتل کروایا، ملزمان نے پہلے بھی تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مقتول پر حملہ کیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے۔انسپکٹرجنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقارخا ن اور ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناداور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment