راولپنڈی راول ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

راولپنڈی راول ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،راول ڈویژن پولیس کی ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکاروائیاں،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت229 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پر عمل درآمدکرتے ہو ئے راول ڈویژن پولیس نے ایس پی راول رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی ماہ اکتوبر 2020 میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا،راول ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 52مقدمات درج کر کے53 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف،01بندوق/رائفل، 41 پستول،04چھری اوربھاری تعدادمیں ایمونیشن برآمدکیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران93 مقدمات درج کر کے 94 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے23کلوکے قریب چرس،353 لیٹر شراب اور155گرام آئس برآمد جبکہ 03شرابیوں کو گرفتار کیا،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05 مقدمات درج کر کے13 ملزمان کو گرفتار کیا،قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم63ہزار 815روپے،14موبائل فونزودیگر آلات قماربازی برآمدکیے،کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 06مقدمات درج کر کے06ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے960پتنگیں اور48ڈوریں برآمد کی،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 04مقدمات درج کر کے11ملزمان کو گرفتار کیا، راول ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران انتہائی مطلوب کیٹیگری(A) کے 04 جبکہ کیٹیگری(B) کے 48 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،اس موقعہ پر ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔

Comments (0)
Add Comment