راولپنڈی: راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سمیت 02 گرفتار، 03کلوسے زیادہ چرس برآمد

راولپنڈی: راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سمیت 02 گرفتار، 03کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ ا ووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے02 کلو 300گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم قبل ازیں اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور منشیات کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، جبکہ ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد طیب کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو50گرام چرس برآمدہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Comments (0)
Add Comment