راولپنڈی راول ڈویژن پولیس کی آتش بازوں کے خلاف کاروائی،02 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد

راولپنڈی راول ڈویژن پولیس کی آتش بازوں کے خلاف کاروائی،02 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم حمزہ احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدہوا،ایس ایچ او صادق آبا د نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم داؤد فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Comments (0)
Add Comment