اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ۔ نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر5ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔ صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لاءف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگانوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 ستمبر کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے گزشتہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 404 ملین روپے اور پلانٹس کو آر ایف او ایچ ایس ڈی پر چلانے کی مد میں 6.6 بلین روپے مشروط طور پر روک لیے ۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت3 روپے68 پیسےفی یونٹ رہی جبکہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے20 پیسے فی یونٹ تھی