ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی۔شہری خرم سجاد کا چوری ہونیوالا موبائل فون برآمد، ملزم تنویر گرفتار۔شہری خرم سجاد کاموبائل فون تقریباً 2ماہ قبل امام بارگاہ میں دوران مجلس چوری ہو گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے موبائل فون برآمد کر کے شہری خرم سجاد کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی طرف سے ملزم کی گرفتاری اورموبائل فون کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔