کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت راولپنڈی رنگ روڈ کا جائزہ اجلاس

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت راولپنڈی رنگ روڈ کا جائزہ اجلاس۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو راولپنڈی میں موجود سمال انڈسٹریز اور کارخانوں کا سروے کرنے کی ہدایت۔ کارخانوں کے حجم کا اندازہ لگایا جائے اور رنگ روڈ کے اکنامک زونز میں منتقلی کے حوالے سے مالکان سے مشاورت کی جائے۔

*راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی وجہ سے راولپنڈی کےگنجان علاقوں میں واقع چھوٹے کارخانے بھی اکنامک زونز میں منتقل ہو نگے جس سے شہر کےاندر ٹریفک کے ہجوم میں کمی آئی گی اور چھوٹے پیمانے کی انڈسٹری کو بھی جدید خطوط پر فروغ دینے میں مدد ملے گی اور کاروباری ماحول میں بہتری آئیگی۔

*راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ صرف ایک سٹرک کی تعمیر نہیں بلکہ اس سے راولپنڈی کی شہری زندگی پر دورس مثبت اثرات مرتب ہونگے اور اس سے بیشمار شہری مسائل حل ہونگے۔

*نیسپاک نے بھی چک بیلی اور اڈیالہ روڈ انٹرچینج کے درمیان نکرالی روڈ پر انٹرچینج کی تجویز کی حمایت کی ہے اور تکنیکی بنیادوں پر اس کوقابل عمل قرار دیا ہے جس سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔

*راولپنڈی کی تجارتی ترسیل کی پوزیشن کی وجہ سے راولپنڈی رنگ روڈ پر لوجسٹک ہب بنائے جائیں گے جن میں بڑے بڑے گودام موجود ہونگے۔

*تجارتی حوالوں سے راولپنڈی کی پوزیشن انتہائی اہم ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر،خیبر پختونخوا اور پنجاب کی طرف تجارتی سامان کی ترسیل راولپنڈی کے راستہ سے ہی ہوتی ہے۔ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد راولپنڈی کی مرکزی تجارتی پوزیشن مزید بڑھ جائیگی۔

راولپنڈی رنگ روڈ
Comments (0)
Add Comment