ساہیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار خان نے بھاری نفری کے ہمراہ ساہیوال کے مختلف علاقے کے ہوٹلز و دیگر مقامات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن کیا جس میں لوگوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے چیک کیا ۔ اسکے علاوہ متعدد موٹر سائیکل سواروں اور مشکوک افراد کو بھی چیک کیا گیا۔ اسکے علاوہ پان سگریٹ شاپس اور سنوکر کلبز میں نوجوانوں لڑکوں کو وارننگ دے کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا متعدد سنوکر کلب بلیرڈ کلب کو بند کروا دیا گیا۔ شہریوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا