ساہیوال شہر کوصاف ستھرارکھنےتجاوزات اور قبضہ مافیاسے کاخاتمہ کرنے کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے مصروف عمل ہے
۔۔ایم او آر کاشف محمودگجر۔۔۔۔۔ساہیوال(رانا ابرارحسین) تجاوزات کے خلاف آپریشن کا عمل جاری ہے تفصیلات کے مطابق میں نے کبھی بھی اپنی محکمانہ ذمہ داریوں پر ذاتی سیاسی اور معاوضی مفادات کو ترجیح نہیں دی ہمیشہ اپنے منصبی فرائض کو باضمیر ہوکر ایمانداری سے نبھایا ہےاور اپنی ذمہ داریوں کو عبادت جانتے ہوئے ادا کیا ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ شمس الحق ۔ محمداشفاق ڈاکٹر ریاض عامر شیرازی شیخ عمر مائکل ودیگر ٹیم ساتھ مل کر شہرکو سر سبزصاف ستھرا آلودگی اور گندگی سے پاک دیگر سڑکوں کو کشادہ رکھنے کے لئے تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے اپنی اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو نہایت مخلصانہ اور فرض شناشی سے سر انجام دے رہے ہیں اس سلسلےشہر کوصاف ستھرا پرامن ُْپر فضا سرسبزبنانےاور قبضہ مافیا سے پاک کرنے میں شہری بھی ہمارا ساتھ دیں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر شہر کی صفائی درستگی ترتیب تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ناممکن ہے اور ہم نےاپنے سی سی او فرمائش علی کی سر پرستی میں شہر کےماحول کی بہتری کے لئےتجاوزات کی بھرماراور قبضہ مافیا کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہےاور اس مہم میں ہم شہریوں کے تعاون کے طلبگار ہیں یہ باتیں میٹرو پولیٹن کاپوریشن کے ایم او آر کاشف محمود گجر نے دورانِ گفتگو صحافیوں سے کیں اس موقع پر سینئر صحافی نورحسن بھٹی ارشاد چوہدری زاہد محمود چوہدری ذیشان فریدی.راناابرارحسین رانا بلال عبدالماجد ودیگر بھی موجودتھے