نیومری بن کے مقام پر عظیم الشان محفل شعر خوانی بسلسلہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقد ہوئی محفل کا انعقاد کرنل (ر) جاوید کمال ستی و ناصر جاوید ستی حال مقیم یوکے ڈائریکٹر ماں جی ویلفیئر فاونڈیشن نے کیا

نیومری بن کے مقام پر عظیم الشان محفل شعر خوانی بسلسلہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقد ہوئی
محفل کا انعقاد کرنل (ر) جاوید کمال ستی و ناصر جاوید ستی حال مقیم یوکے ڈائریکٹر ماں جی ویلفیئر فاونڈیشن نے کیا
محفل میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت خطہ پوٹھوہار کے عظیم شاعر و شعر خواں راجہ عابد حسین نے نعتیہ کلام اور سیف الملوک پیش کییوسی بن کے ہائی سکول کے گراونڈ میں محفل شعر خوانی بسلسلہ عیدمیلادالنبی انعقاد پذیر ہوئی جس میں پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شعر خواں حاجی راجہ عابد حسین نے حمد و نعت کے ساتھ سیف الملوک پیش کی اس موقع پر کرنل (ر) جاوید کمال ستی نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں راجہ عابد حسین کا کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول کی اور ہمارے علاقہ کو دوسری بار رونق بخشی سرکار دوعالم کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب میرے فرزند ارجمند ناصر جاوید ستی نے رکھی جس پر میں دعاگو ہوں اپنی اولاد اور معاشرے کے تمام بچوں کے لیے کہ معاشرے میں اللہ کے نبی کے ذکر کو بلند کرنا ہمارا فریضہ ہے مزید کرنل جاوید کمال ستی نے کہا کہ ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک مسلمان کی پہچان ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں اور حقوق العباد کا خصوصی خیال رکھیں میں نے زندگی میں ہمیشہ اپنی اولاد کو بھی عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور حقوق العباد کا درس دیا ہے اس موقع پر ناصر جاوید ستی نے معزیزین علاقہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں شکر گزار ہوں اپنے بزرگوں اور بھائیو‍ں کا جن سب نے میری دعوت پر اس پروگرام میں شرکت کی ماں جی ویلفیئر فاونڈیشن کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے اور اپنے علاقہ کے نادار لوگوں کی مدد کرنا حسب توفیق ماں جی ویلفیئر فاونڈیشن سے ہم نے کوشش کی کرونا لاک ڈاون کے دوران جتنا ہوسکے ہم اپنے بھائیوں کی مدد کریں مزید مجھے اہل علاقہ اور اپنے ماں باپ کی دعاوں کی ضرورت ہے محفل میلاد کی اس بابرکت محفل میں راجہ بابر ستی سنئیر نائب صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں اور جنرل سیکرٹری ظاہر ستی نے خصوصی شرکت کی راجہ عابد حسین کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئ
محفل میلاد کی اس عظیم شان تقریب میں یُو سی بن ، یُو سی درنوئیاں کے علاوہ دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شرکت کی – آخر میں کرنل جاوید کمال ، راجہ امجد زرداد ، پروفیسر نعیم راجہ اور محمد ناصر جاوید ستّی نے اپنے اپنے خیالات کا مختصر اظہار کیا
آخر میں امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Comments (0)
Add Comment