ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون ، ایک روز کے دوران 14 کلو 625 گرام چرس برآمد 08 منشیات فروش گرفتار ،
ناڑہ پولیس نے 04 کلو 410 گرام چرس ، کینٹ پولیس نے 07 کلو 615 گرام چرس اور شیروان پولیس نے 02 کلو 600 گرام چرس برآمد کی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا بھرپور کریک ڈاون جاری ہے ایک روز کے دوران ضلع کے تین تھانہ جات کی حدود سے 08 منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جن سے 14 کلو 625 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او ناڑہ فاروق خان نے محمد شکیل ولد محمد محبوب سکنہ موہری دیوال سے 02 کلو 115 گرام چرس، جعفر الرحمن ولد قمر ذمان سکنہ ناڑہ سے 02 کلو 295 گرام ، جبکہ ایس ایچ او شیروان سب انسپکٹر کیڈٹ عبدالغفور خان نے اسد ولد شوکت علی سکنہ پنڈ کرگو سے 01 کلو چرس، سیرن خان ولد محمد سلیمان سکنہ پنڈ کرگو سے 01 کلو چرس اور خان افسر ولد غلام اکبر سکنہ پنڈ کرگو سے 650 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جبکہ ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مسمات نادیہ دختر انور زیب سکنہ کنج سے 01 کلو 322 گرام چرس ، شیر دل ولد جاوید سکنہ کنج سے 03 کلو 88 گرام چرس، اور ساجد ولد صادق سکنہ کنج سے 03 کلو 205 گرام چرس برآمد کی گئی ۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس

Comments (0)
Add Comment