راولپنڈی:راول ڈویژن پولیس کا غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم صلاح الدین کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈر ز،الیکٹرک کانٹا اوردیگر آلا ت ریفلنگ برآمد ہوئے، ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے30لیٹرکھلا پٹرول برآمدہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔