پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر کی قیادت میں چاروں صوبوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کابینہ نے کانوں کی لیز میں تجدید پر پابندی ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت صدر میربہروز بلوچ نے کی۔ سیکرٹری مائنز، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی مائنز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن نے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ اینٹوں کے بھٹوں کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متبادل آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری مائنز اور سیکرٹری ماحولیات متبادل ٹیکنالوجی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔ میربہروز بلوچ نے کہا کہ کان کنی سے متعلقہ مسائل حل ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment