پرائم منسٹر ٹائیگرز فورس اسلام آباد کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار سے وزیراعظم آفس میں ملاقات. معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگرز فورس اسلام آباد کی ٹیم کی رضاکارانہ کاوشوں کو مثالی قرار دیا اور نوجوانوں سے کرونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مشاورت کیتفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام اباد ٹائیگرز فورس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ٹائیگرز فورس کو احسن طریقے سے ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ٹائیگرز فورس اسلام آباد کے رضاکاروں سے ملاقات، معاون خصوصی نے ٹیم کے عزم کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگرز فورس اسلام آباد نے جس طرح مہنگائی اور ذخیراندوزی کے خلاف انتظامی حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دیا اور سمارٹ لاک ڈاؤن، ٹائیگرز فورس کنونشن، لوک ورثہ میلہ میں کام کیا اور عوام کو ایس او پیز کی آگاہی دی وہ قابل ستائش ہے ٹائیگرز فورس کے نوجوانوں کو ہر سطح پر ان کے بے لوث جذبے پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے حکومت کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید ہر ممکن اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے.