مولانا خادم حسین رضوی کے جنازے نے ملک پاکستان کی نئی تاریخ رقم کردی قیام پاکستان سے لے کر آج تک کسی چشم نے اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا

لاہورمولانا خادم حسین رضوی کے جنازے نے ملک پاکستان کی نئی تاریخ رقم کردی قیام پاکستان سے لے کر آج تک کسی چشم نے اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا چاہے سیاسی ہو چاہے مذہبی ۔ہزاروں نہیں لاکھوں عاشقان رسول ایک عاشق رسول کے جنازہ میں شرکت کے لیے اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی شامل ہوئے مینار پاکستان کے گراؤنڈ کے علاوہ اطراف کے دو کلو میٹر میں بھی عوام سچے عاشق رسول علامہ خادم رضوی کی آخری دیدار کو ترستی رہی پاکستانی میڈیا ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی ملک پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع قرار دے دیا ۔جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جو آپنی زندگی حرمت رسول اور ختم نبوت پر پہرا دینے کے لیے وقف کر دیتے ہیں پھر اللہ رب العزت بھی ان کو دنیا اور آخرت میں سرخرو کر دیتے ہیں ۔۔اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے مولانا کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور حضور پاک کی شفاعت نصیب فرمائے آمین

Comments (0)
Add Comment