کراچی کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ کراچی تمام کاروباری مراکز جُمعہ، اتوار کو مکمل بند رہینگی، صرف روزمرّہ کی ضروری اشیاء کی دکانیں کُھلی رہینگی، نوٹیفکیشنسندھ بھر میں کاروباری اوقات کم کردیے گئے
کاروباری مراکز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گےسندھ میں انڈور شادی ہالز، جم، سنیما پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاریمحکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، انڈور اسپورٹس، تھیٹر پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی اور اس میں 200 افراد کو شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ آؤٹ ڈور ڈیلیوری کرسکیں گے، ریسٹورنٹ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈور سنیما، تھیٹر، جم اسپورٹس اور مزارات بھی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان کردیا جبکہ 25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔