راولپنڈیپیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ، 01 شخص جاں بحق، 07 افراد زخمی, زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی جا رہی ہے،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، سینئر پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئے،بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعہ پر موجود ہیں،واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات کے بعد دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں حتمی راۓ دی جا سکے گی،ترجمان راولپنڈی پولیس