جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران متعدد علاقوں میں پٹرول پمپ سیل کئے گئے

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران متعدد علاقوں میں پٹرول پمپ سیل کئے گئے۔ اس ضمن میں انسٹریکٹر سول ڈیفنس اسد سلیمان نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران پیر کوٹ سدھانہ اور دیگر متعدد علاقوں میںآپریشن کے دوران غیر قانونی منی پٹرول پمپ سیل کئے ۔انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے وارننگ جاری کی ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایسے غیر قانونی فعل سے باز رہیں چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی بصورت دیگر انکے خلاف قانونی دائرہ کار تنگ کیا جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment