راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 140گرام چرس08پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے یٰسین سے140گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے حسنین قریشی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صادق آباد پولیس نے فیصل رشید سے 01پستول30بور،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے زین کامران سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ مورگاہ پولیس نے سلیمان خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے حضرت بنی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،سمیع اللہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد اسد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ذیشان علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Comments (0)
Add Comment