خانیوال : تھانہ چھب کلاں پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی, رابری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کیٹگری A گرفتار. اشتہاری ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد معہ گولیاں برآمد. ملزمان اشتہاری منور اور نعمان مقدمہ نمبر 447/20 بجرم 392 ت پ تھانہ چھب کلاں کو مطلوب تھے. ملزمان اشتہاریوں کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا. ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں اور ہمراہی ٹیم کو شاباش.اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا.ڈی پی او محمدعلی وسیم